@ghulamerasoul: IQBAL DAY 9 NOVEMBER ✨ اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ املاک بھی، اولاد بھی، جاگیر بھی فتنہ ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ شمشیر ہی کیا، نعرۂ تکبیر بھی فتنہ تشریح: اس کلام میں ایک بہت گہرا پیغام پوشیدہ ہے کہ وہ تعلیم، دولت، اولاد اور طاقت بھی انسان کے لیے فتنہ بن جاتی ہے جو اسے اللہ تعالیٰ کی یاد، حق اور انصاف سے دور کر دے۔ اصل علم وہ ہے جو انسان کو اللہ کے قریب کرے، اصل طاقت وہ ہے جو مظلوم کے کام آئے اور اصل عبادت وہ ہے جس میں اخلاص اور کردار کی پاکیزگی ہو۔ مزارِ شاعرِ مشرق، حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری کے موقع پر یہ پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوموں کی اصل پہچان صرف علم و دولت نہیں بلکہ اعلیٰ کردار، خودی، ایمان اور عمل ہے۔ علم بھی وہی جو خدا سے ملائے، اور زندگی بھی وہی جو حق کے راستے پر چلائے۔ #IqbalDay #AllamaIqbal #MazarEIqbal #IqbalPoetry #Lahore