@nyxorathetic: اتنا سفر طے کرنے کے بعد، اتنی آزمائشوں سے گزرنے کے بعد، اتنی بار خود کو سنبھالنے کے بعد کیا تمہیں واقعی لگتا ہے کہ اللہ تمہیں یہاں تک صرف ہارنے کے لیے لایا تھا؟ نہیں! ذرا اپنے گزرے ہوئے وقت کو دیکھو، کتنی بار تم ٹوٹے، کتنی بار راستے بند ہوئے، کتنی بار امیدیں دم توڑنے لگیں، مگر پھر بھی تم کسی نہ کسی طرح آگے بڑھتے رہے۔ شاید تم جس چیز کو اپنی ناکامی سمجھ رہے ہو، وہ تمہاری تربیت کا ایک مرحلہ ہو۔ شاید جس دروازے کے بند ہونے پر تم روئے تھے، اللہ تمہیں اُس سے بہتر دروازے تک لے جا رہا ہو۔ اس لیے ابھی ہمت مت ہارو، ابھی اپنے رب کی رحمت سے مایوس مت ہو۔ تمہاری کہانی کا اختتام وہاں نہیں ہوتا جہاں تم تھک جاتے ہو۔ یاد رکھو! تم نے ابھی صرف سفر کی مشکلات دیکھی ہیں، اللہ کی طرف سے آنے والی آسانیاں دیکھنا ابھی باقی ہیں۔ . . . . . . #fyp #aesthetic #foryou #dontunderreviewmyvideo #foryoupage