@muassethbmisr:

عماد شعيب
عماد شعيب
Open In TikTok:
Region: EG
Sunday 08 November 2026 14:11:41 GMT
12556
122
0
14

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @muassethbmisr, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

‏ملن کو صرف رات کے اندھیرے اور بستر کے چند منٹوں کا کھیل سمجھنے والا مرد یہ کبھی نہیں سمجھ پاتا کہ عورت کے لیے اس عمل کی شروعات دن کی پہلی کرن کے ساتھ ہی ہو جاتی ہے۔  ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا تماشا یہی ہے کہ مرد دن کے اجالے میں عورت پر رعب جھاڑتا ہے۔ ماں اور بہنوں کے سامنے اس کی تذلیل کرے گا، ذرا سی بات پر جھڑک دے گا، کڑوے طعنے مارے گا اور اسے گھر کی نوکرانی سے بدتر حیثیت دے کر اس کی عزتِ نفس کی دھجیاں بکھیر دے گا۔ سارا دن اس کے وجود کو حقارت اور بے رخی کی بھٹی میں جھونکنے کے بعد، جیسے ہی رات کو کمرے کا دروازہ بند ہوتا ہے، وہ اچانک اپنی تمام تر حیوانی خواہشات لے کر اسی عورت سے ٹوٹ کر پیار کی بھیک مانگنے بیٹھ جاتا ہے۔  مرد یہ بھول جاتا ہے کہ عورت کوئی بجلی کا آلہ یا کھلونے کی گڑیا نہیں ہے جس کا رات کو سوئچ آن کیا اور اپنی پیاس بجھا لی۔ عورت کی جسمانی تسکین اور اس کا کھلنا اس کی روح، اس کے احترام اور ذہنی تحفظ سے جڑا ہوتا ہے۔ جب تم دن بھر اس کے دل پر تیر چلاؤ گے اور اس کی تذلیل کرو گے، تو رات کو تمہارا لمس اس کے لیے سکون نہیں بلکہ ایک گندی اور خوفناک سزا بن جاتا ہے۔ وہ تمہاری گرفت میں تکیے کو بھگوتے ہوئے صرف اس لیے بے جان پڑی رہتی ہے کیونکہ وہ ایک جبری سمجھوتے کی قیدی ہے۔ پھر اگلے دن جب وہی عورت چڑچڑی ہو کر  تماشا بناتی ہے یا بات بات پر  پھٹ پڑتی ہے، تو مرد کہتا ہے کہ
‏ملن کو صرف رات کے اندھیرے اور بستر کے چند منٹوں کا کھیل سمجھنے والا مرد یہ کبھی نہیں سمجھ پاتا کہ عورت کے لیے اس عمل کی شروعات دن کی پہلی کرن کے ساتھ ہی ہو جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا تماشا یہی ہے کہ مرد دن کے اجالے میں عورت پر رعب جھاڑتا ہے۔ ماں اور بہنوں کے سامنے اس کی تذلیل کرے گا، ذرا سی بات پر جھڑک دے گا، کڑوے طعنے مارے گا اور اسے گھر کی نوکرانی سے بدتر حیثیت دے کر اس کی عزتِ نفس کی دھجیاں بکھیر دے گا۔ سارا دن اس کے وجود کو حقارت اور بے رخی کی بھٹی میں جھونکنے کے بعد، جیسے ہی رات کو کمرے کا دروازہ بند ہوتا ہے، وہ اچانک اپنی تمام تر حیوانی خواہشات لے کر اسی عورت سے ٹوٹ کر پیار کی بھیک مانگنے بیٹھ جاتا ہے۔ مرد یہ بھول جاتا ہے کہ عورت کوئی بجلی کا آلہ یا کھلونے کی گڑیا نہیں ہے جس کا رات کو سوئچ آن کیا اور اپنی پیاس بجھا لی۔ عورت کی جسمانی تسکین اور اس کا کھلنا اس کی روح، اس کے احترام اور ذہنی تحفظ سے جڑا ہوتا ہے۔ جب تم دن بھر اس کے دل پر تیر چلاؤ گے اور اس کی تذلیل کرو گے، تو رات کو تمہارا لمس اس کے لیے سکون نہیں بلکہ ایک گندی اور خوفناک سزا بن جاتا ہے۔ وہ تمہاری گرفت میں تکیے کو بھگوتے ہوئے صرف اس لیے بے جان پڑی رہتی ہے کیونکہ وہ ایک جبری سمجھوتے کی قیدی ہے۔ پھر اگلے دن جب وہی عورت چڑچڑی ہو کر تماشا بناتی ہے یا بات بات پر پھٹ پڑتی ہے، تو مرد کہتا ہے کہ "یہ تو ناشکری ہے اور اس کا دماغ خراب ہے"۔ وہ یہ سمجھنے سے بالکل اندھا رہتا ہے کہ دن کی یہ تلخی دراصل اس کی اپنی دن بھر کی بے عزتی اور رات کی خود غرضانہ بربریت کا ردعمل ہے۔ جب تک تم عورت کو دن کے اجالے میں عزت، مان اور تحفظ نہیں دو گے، تب تک تمہارا یہ بستر کبھی محبت نہیں بن سکتا، بلکہ دو بچھڑے ہوئے اجنبیوں کا مقتل ہی رہے گا۔ کبھی رات کو اپنے جسم کا بوجھ اس پر ڈالنے سے پہلے آئینے میں دیکھا ہے کہ جس وجود کو تم دن بھر اپنے پیروں تلے روندتے ہو، اسی سے رات کو محبت کا تقاضا کرتے ہوئے تمہاری مردانگی کو ذرا سی بھی شرم کیوں نہیں آتی؟۔۔💯🖤 . #onthisday #creatersearchingsight #trendingvideo #tiktokviral #aunchoudary‏

About