@shiawaves01: رُخصت جہاں سے جس گھڑی خَیرُالنسا ہوئیں حیدر کی بیٹیاں سبھی مَحوِ بُکا ہوئیں آتی ہے شہادت در و دیوارِ حرم سے ہم صاحبِ اقدار ہوئے تیرے ہی دم سے تو بنتِ محمد ہی نہیں لحمک لحمی لپٹا ہوا اسلام ہے زہرا کے قدم سے سلام ہو آپ پر اے مظلومۂ کائنات! 💔 ایامِ فاطمیہ کی اداس راتیں اور کائنات کے سب سے بڑے غم کی یاد... یہ دن ہمیں تاریخ کے اس دلخراش موڑ کی یاد دلاتے ہیں جب سرکارِ دو عالم ﷺ کی لاڈلی بیٹی، خاتونِ جنت، شہزادیِ کونین سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنے بابا کے فراق اور دنیا کے مظالم کو سہتے ہوئے اس فانی دنیا سے رخصت ہوئیں۔ شہزادیِ کونین کی مظلومیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ پر بابا کے بعد اتنے مصائب ڈھائے گئے کہ آپ نے وصیت فرمائی: "میرا جنازہ رات کی تاریکی میں اٹھانا اور میری قبر کا نشان بھی چھپا کر رکھنا۔" مولا علی علیہ السلام پر ٹوٹنے والے اس پہاڑ کا تصور بھی ممکن نہیں، جو کل تک کائنات کے سب سے بہادر انسان تھے، آج اپنی شریکِ حیات، رسولؐ کی امانت کو تنہائی میں اور رات کے اندھیرے میں سپردِ خاک کر رہے ہیں۔ حسنین کریمینؑ اور جنابِ زینبؑ کی یتیمی کا وہ منظر کتنا دردناک ہوگا جب گھر کا روشن چراغ ہمیشہ کے لیے گل ہو گیا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ