اے میرے دوست! میں آپ کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، مگر آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور آپ کے درد کو محسوس کرتا ہوں۔ ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ جو شخص آپ کے درد اور جذبات کا مذاق اڑاتا ہے، اس سے محبت اور احساس کی امید مت رکھیں۔
محبت مانگنی ہے تو اپنے رب سے مانگیں۔ دو رکعت نفل ادا کریں اور سجدے میں جا کر بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السلام کی محبت کا واسطہ دے کر اپنے رب سے اپنے دل کی مراد مانگیں۔
اگر وہ شخص آپ کے حق میں بہتر ہوا تو اللہ آپ کو عطا فرما دے گا، اور اگر بہتر نہ ہوا تو اللہ آپ کو اس سے بھی بہترین نصیب فرمائے گا۔
یہ ایک دوست کی حیثیت سے آپ کو مخلصانہ مشورہ ہے، باقی آپ کی مرضی۔ اللہ آپ کے دل کو سکون اور زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔