@innocent_soul99: #beshak کبھی کبھی انسان کے پاس دعا کے لیے الفاظ نہیں ہوتے، بس ایک خاموش دل، نم آنکھیں اور بے شمار امیدیں ہوتی ہیں۔ وہ کسی سے کچھ کہتا نہیں، کسی کے سامنے اپنا حال بیان نہیں کرتا، بس اپنے رب کے سامنے خاموش ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ جو رب دلوں کے راز جانتا ہے، وہ بے آواز التجاؤں کو بھی سنتا ہے۔