@kashmirgetwaytours: کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا کہیں زمین تو کہیں آسماں نہیں ملتا تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا جسے بھی دیکھیے وہ اپنے آپ میں گم ہے زبان ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہے خود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا بجھا سا دل ہو تو خوابوں سے گھر سجائے کون جو گھر سے دور نکل جائے لوٹ آئے کون ترے جہان میں ایسا نہیں کہ پیار نہ ہو جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا