@sparklers01: مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک کانٹا اللہ سے فریاد کر رہا تھا کہ ’’اے ستّارالعیوب! تو نے مجھے کانٹا بنایا، میرا عیب کون چھپائے گا؟‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اس کے اوپر پھول کی پنکھڑی اُگا دی تاکہ وہ پھول کے دامن میں چھپ جائے۔ دیکھو! گلاب کے کانٹے بھی باغ میں رہتے ہیں، مگر باغبان انہیں نہیں کاٹتا، کیونکہ وہ پھول کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ اسی طرح جو گنہگار اللہ والوں کے دامن سے جُڑے رہتے ہیں، وہ محروم نہیں کیے جاتے، بلکہ ان کی صحبت سے ایک دن وہ بھی خوشبودار پھول بن جاتے ہیں۔ 🌹 کسی اللہ والے سے تعلق رکھیں، ان کی قبولیت کے تحت آپ کو بھی قبولیت نصیب ہو جائے