@usama0037: صادق آباد: ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل جاوید خان گوپانگ کا ٹبی محمد پور مہر کا دورہ، امن و امان کے حوالے سے اہم میٹنگ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل جاوید خان گوپانگ نے ٹبی محمد پور مہر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقہ مکینوں اور معززین سے امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم میٹنگ کی۔اس موقع پر ایس ایچ او جاوید خان گوپانگ نے بستیوں میں ٹھیکری پہرے کے مؤثر انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عوام اور پولیس کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ عوام پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔معززین علاقہ نے امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور ٹھیکری پہرے کے انعقاد کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ میں ملک رب نواز سولنگی، عبدالغفار مہر،مختار احمد مہر، ہدایت اللہ مہر، عبداللہ مہر، دھنی بخش مہر، علی نواز دشتی سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ #BreakingNewsPakistan #viraltiktok