تم نے تو بس بات کرنا چھوڑ دی، مگر کبھی سوچا ہے کہ تمہارے اس ایک فیصلے نے کسی کی پوری دنیا بدل کر رکھ دی ہوگی؟ تم اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے، تمہیں نئے لوگ مل گئے، نئی محفلیں سج گئیں، مگر کوئی ایسا بھی تھا جو آج تک تمہاری آخری گفتگو کے لفظوں میں الجھا ہوا ہے۔ کوئی آج بھی تمہارے نام کا نوٹیفکیشن دیکھ کر چند لمحوں کے لیے ٹھہر جاتا ہے، کوئی آج بھی پرانی باتیں پڑھ کر خود کو سمجھاتا ہے کہ شاید کبھی تمہیں بھی اس کی کمی محسوس ہو۔
تمہیں کیا معلوم کہ تمہارے خاموش ہو جانے کے بعد کتنی دعائیں ادھوری رہ گئیں، کتنی امیدیں ٹوٹ گئیں، کتنی راتیں یادوں کے نام ہو گئیں۔ تم نے تو صرف رابطہ ختم کیا تھا، مگر کسی کے لیے تمہارے بعد زندگی کا ایک خوبصورت باب ہی ختم ہو گیا۔
اور سب سے عجیب بات جانتے ہو؟ جس شخص نے تمہیں اپنی خوشیوں کی وجہ بنایا تھا، آج وہی تمہاری یادوں سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسے اب تم سے کوئی شکایت بھی نہیں، بس ایک سوال ہے کہ اگر آخر میں اجنبی ہی بننا تھا تو اتنا اپنا بنایا کیوں تھا؟
**تم نے تو بس بات کرنا چھوڑ دی، مگر ہم نے تو تمہارے بعد خود سے باتیں کرنا بھی کم کر دی ہیں۔
.
2026-11-09 10:55:34
0
♣♠♥♦ :
نہ کسی سے شکوہ، نہ کسی سے گلہ ہے،
بس جس سے امید تھی، وہی ہم سے خفا ہے۔💔🥺