@waqas.pathan901: بھارت کے مشہور اسپورٹس جرنلسٹ اور اینکر وکرانت گپتا نے پاک بھارت کرکٹ میچز میں بھارتی حکومت اور بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں پر عائد کردہ عجیب و غریب پابندیوں پر کھری کھری سناتے ہوئے مضحکہ خیز پالیسیوں کا پردہ چاک کر تے ہوئے کہنا ہے کہ "آپ نے اپنے کھلاڑیوں پر یہ عجیب پابندی عائد کر رکھی ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ تو کھیلو (کیونکہ اس سے آئی سی سی اور بورڈ کو اربوں کا مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے) لیکن میدان میں ان سے ہاتھ نہیں ملانا! ابھی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں جب پاکستان کے حمزہ ظہور بیٹنگ کر رہے تھے، تو بھارتی کپتان نے آگے بڑھ کر کھیل کے جذبے کے تحت ان کے شوز کے تسمے ٹھیک کیے۔ اب مجھے یہ بتائیں کہ اس اسپورٹس مین شپ پر بھارتی کپتان پر کتنا جرمانہ عائد ہوگا؟ میں کل بھی کہتا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ جب آپ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہو، تو یہ 'ہاتھ نہیں ملانا' کونسی منطق ہے اور کون اس کو مانتا ہے "ابھی ایک ہفتہ قبل ہانگ کانگ سپر سکسز میں جب پاکستان نے بھارت کو ہرایا، تو تمام بھارتی تماشائی پاکستانی کھلاڑی عباس آفریدی کے پاس بھاگے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ تماشائی تو کھیل کو کھیل سمجھ رہے ہیں۔ میری یہ بات یاد رکھنا! جب اگلے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا، تو روہت شرما اور ویرات کوہلی گراؤنڈ میں پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کی موجودہ پاکستان ٹیم کے چار پانچ کھلاڑیوں کے ساتھ بہت گہری اور اچھی دوستیاں ہیں۔" "یہ سیاسی پابندی اب ختم کرنی ہوگی۔ مجھے اندر کی بات پتہ ہے کہ بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی اس 'ہاتھ نہ ملانے' والی پابندی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں، وہ تو بس اوپر کے دباؤ کی وجہ سے مجبور ہیں #suggestedforyou #cricket #syedghafarshah