@sairafatima626: 🚨 * نیوز | رحیم یار خان** 🚨 **تھانہ سی ڈویژن کی حدود میں گھر کے اندر مبینہ کیمیکل فیکٹری قائم، کوک اور اسپریڈ کی تیاری پر سنگین سوالات اٹھنے لگے!** رحیم یار خان تھانہ سی ڈویژن کی حدود، نورے والی گلی نمبر 5 میں مبینہ طور پر ایک گھر کے اندر کوک اور اسپریڈ تیار کرنے کی فیکٹری قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مبینہ طور پر کیمیکل کے ذریعے اشیائے خورونوش تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کے مالک کاشف نامی شخص سے جب اس حوالے سے مؤقف لیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ اتھارٹی شدہ ہے، اس کے پاس لائسنس موجود ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار اس سے منظوری لیتے ہیں۔ اس نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ سالانہ 18 ہزار روپے بطور فیس جمع کرواتا ہے۔ مبینہ طور پر مالک کاشف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نے جو کرنا ہے کر لیں۔ **لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا گھر کے اندر اس طرح کیمیکل سے اشیائے خورونوش تیار کرنا عوامی صحت کے لیے محفوظ ہے؟ کیا تیار ہونے والی کوک اور اسپریڈ کے اجزا اور معیار کی باقاعدہ لیبارٹری سے تصدیق کروائی گئی ہے؟** یہ معاملہ انتہائی تشویش ناک ہے کیونکہ یہی مصنوعات بچے اور بڑے استعمال کرتے ہیں۔ اگر ان میں مضرِ صحت کیمیکلز یا غیر معیاری اجزا شامل ہیں تو انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ **اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ!** ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، ڈی پی او رحیم یار خان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ نورے والی گلی نمبر 5 میں قائم مبینہ فیکٹری کا فوری معائنہ کیا جائے، مالک کے لائسنس اور اجازت ناموں کی تصدیق کی جائے، تیار ہونے والی مصنوعات کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جائیں اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ **عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف خاموشی کیوں؟** 📢 ** — عوام کی آواز، حقائق کی ترجمان!**###faryou ##faryoupage ###foryoupage ###faryou ###faryoupagetiktok