@rai.salman.86: کل ایک بڑے خوبصورت دوست سے فون پے بات ہو رہی تھی انسے بڑا پرانا لگائو ہے بات کرتے کرتے خیر خیریت ہوئ وہ گجرات سے ہیں لیکن آج کل لاہور سیٹل ہیں انکی رہائش ماڈل ٹائون ہے مجھ سے بات کرتے کرتے کہنے لگے کہ رائے صاحب آپکو پتہ ہے کہ میرا چک کھرل سے ایک بڑا خاص لگائو ہے میں نے کہا جی بھائ Masroor Hussain Gull بتائیں تو کہتے ہیں میری پیدائش چک کھرل کی ہے 1970 میں میرے والد صاحب ایریگیشن میں آفیسر تھے اور آپکا نہری بنگلہ ہماری رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور میں اسی نہری بنگے میں پیدا ہوا تھا اب بھائ مصرور کو باقاعدہ انوائٹ کیا ہے کہ آئیں آپکے ساتھ ملکر آپکو دوبارہ ایک دفعہ بنگلہ دیکھاتے ہیں انشاءاللہ جلد چک کھرل آئیں گے سنا ہے اس بنگلے پر بہت عروج ہوا کرتا تھا یہاں کام کرنے والوں کی چھوٹی سی کالونی تھی سنا ہے صاحب کا دھوبی الگ سے تھا صاحب کے بیڈ پر خوبصورت سفید شیٹ بچھائ جاتی تھی فرنیچر ہمیشہ پالش ہو کر چم چم کرتا نظر آتا ہر طرف خوبصورت درخت تھے پھلدار درخت تھے پورے باغیچے کو سیراب کرنے کیلئے ایک پورا نظام تھا اور جب صاحب یہاں دفتر لگاتے تو بڑے بڑے زمیندار یہاں دور گھوڑی سے اتر کر آتے صاحب کے خاص مہمانوں میں چوہدری مظفر حسین تارڑ مرحوم (چوہدری افضل حسین تارڑ مرحوم کے والد) ہمارے پردادا رائے سردار خاں کھرل موحوم بھی اکثر کسی نہ کسی کام سے اس بنگلے آتے تھے انکا رقبہ اور میرے خاندان کا رقبہ زیادہ اس بنگلے کے اطراف میں ہے میں نے خود آج سے 20 25 سال پہلے یہاں بہت رونق دیکھی اور ہمیشہ دل چاہتا ہے کہ حکومت کو انکی دوبارہ بہالی اور پنجاب کے بہترین نہری نظام کی بہتری کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئیے