@cherry.wri8es: اب اگر تم برباد ہوئے تو الزام مجھ پر مت لگانا، یہ میری بددعا کا اثر نہیں، مکافاتِ عمل بھی ہو سکتا ہے۔ میں نے تو تمہارے لیے ہمیشہ خیر ہی مانگی تھی، تم نے میرے خلوص کو ٹھکرا کر مجھے تنہا چھوڑ دیا۔ میں نے تمہیں کبھی بددعا نہیں دی، بس اپنے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی خاموشی سے سہہ لی۔ یاد رکھنا! ہر ٹوٹا ہوا دل بددعا نہیں دیتا، کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جن کا حساب وقت خود لیتا ہے۔ اور جب زندگی تمہیں وہی درد لوٹائے، جو تم نے کسی کو دیا تھا، تو اُسے میری بددعا نہیں، اپنے اعمال کا نتیجہ سمجھنا۔