@cherry.wri8es: زندگی کا سب سے اداس لمحہ وہ ہوتا ہے، جب انسان کسی ایسے شخص کو خدا حافظ کہنے پر مجبور ہو جائے، جس کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کے خواب دیکھے ہوں۔ جس کے ساتھ بڑھاپے تک چلنے کی خواہش ہو، جس کے نام سے اپنی ہر خوشی وابستہ کر لی ہو۔ مگر پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے، جب دل چاہتا ہے کہ وہ روک لے، مگر حالات اجازت نہیں دیتے۔ اور انسان آنکھوں میں ہزار خواب لیے، اپنی سب سے عزیز محبت کو آخری بار خدا حافظ کہہ دیتا ہے۔