@turkiyeurdu: بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو ایسا تحفہ دیا جس کا انہیں طویل عرصے سے انتظار تھا۔ دونوں اداکاروں نے پہلی بار اپنے بیٹے ویہان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں تینوں کو تہوار کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کترینہ نے تصویر کے ساتھ مداحوں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔ اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ خبروں اور کیمروں سے دور رکھنے والی اس جوڑی کی جانب سے بیٹے کی پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔