@maazmaazee6464: تربیلا ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ میں بڑا حادثہ! حفاظتی بند کا حصہ ٹوٹ گیا، ٹنل میں پانی داخل حفاظتی اقدامات جاری ہیں ۔ تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کے اِن ٹیک پر گارڈر گرنے سے حفاظتی بند کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹی فائیو ٹنل میں پانی بھرنا شروع ہوگیا۔ ڈی سی ہری پور کے مطابق: ▪️ پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام پاکستانی اور غیر ملکی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ▪️ ٹنل میں پانی بھرنے کے دوران ایک مقامی ورکر ڈوب گیا، تاہم مقامی افراد نے اسے بحفاظت نکال لیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ: ▪️ حفاظتی بند ٹوٹنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ▪️ ٹی فائیو پاور پراجیکٹ پر کام غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ❓ آخر ٹی فائیو جیسے اہم قومی توانائی منصوبے میں حفاظتی بند ٹوٹنے کی وجہ کیا بنی؟ کیا تعمیراتی کام میں حفاظتی معیارات پر عمل درآمد ہو رہا تھا؟ واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین ضروری ہے۔ #TarbelaDam #t5project #Pakistan #FloodRescue #flooding