@abdul.waheed.azad5: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا پنک کارٹ بازار کے مقام کا دورہ، جاری تیاریوں کا جائزہ جہلم کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن کے تحت قائم کیے جانے والے پنک کارٹ بازار کے مقام کا ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی پیش رفت اور جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران پنک کارٹ بازار کے لیے مختص مقام، گلابی ریڑھیوں کی تنصیب اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ منصوبے کے تحت گھر بیٹھ کر کام کرنے والی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے مناسب جگہ اور سہولیات فراہم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی فروخت کے ذریعے معاشی خودمختاری حاصل کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا معائنہ کیا۔ پنک کارٹ بازار کے اسٹالز اور دیگر انتظامات پر کام تاحال جاری ہے، جبکہ منصوبے کا مقصد خواتین کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے لیے معاون ماحول فراہم کرنا ہے۔