@teamofmumtazchangpp: چانگ ہاؤس نوازآباد، صادق آباد رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ایم پی اے ممتاز علی خان چانگ کی زیرِ صدارت چانگ ہاؤس نوازآباد میں ٹلو روڈ، ڈھنڈی روڈ اور ولہار روڈ کے متاثرین کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد، معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات اور متاثرین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں سڑکوں کی خستہ حالی، عوام کو درپیش مشکلات اور ان کی تعمیر و بحالی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور پنجاب حکومت مخالف عوامی تحریک کا آغاز بھی کردیا گیا ٹلو روڈ، ڈھنڈی روڈ اور ولہار روڈ کی تعمیر و بحالی تک عوام کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے۔