@t.h.m.x.r: یہ وڈیو تربیلا ڈیم کے ٹوٹنے کی نہیں ہے۔۔۔ ایسا ہو بھی نہ ، خُدا نخواستہ 🤲 اصل واقعہ یہ ہے کہ تربیلا ڈیم کے زیرِ تعمیر ٹی فائیو (T-5) ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ایک عارضی حفاظتی بند ٹوٹا ہے، جس سے ڈیم کے ایک حصے اور سرنگ یعنی Tunnel 5 میں پانی داخل ہوا ہے۔ منصوبے کی کھدائی کے کام کے دوران ایک کمزور چٹان گرنے یا گارڈڑ گرنے کی وجہ سے زیرِ تعمیر منصوبے کے عارضی حفاظتی بند کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تھا، جس سے پانی تعمیراتی سرنگ اور پاور ہاؤس کے حصے میں بھر گیا۔ واقعے کے فوراً بعد وہاں کام کرنے والے تمام ملکی اور چینی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ پانی کے بہاؤ میں بہہ جانے والے ایک مقامی ورکر کو بھی ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت بچا لیا ہے۔ ہری پور کی ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اصل ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نچلے علاقوں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ فی الحال ٹی فائیو منصوبے پر تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے اور پانی نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپل ویز سے پانی کا اخراج بڑھایا جا سکتا ہے، اِس لیے شہریوں کو دریا کے قریب جانے سے روکا گیا ہے۔۔۔ اللّٰہ خیر کا معاملہ کرے ہمارے پختون بھائیوں کے لیے ۔ آمین ##TarbelaDam # #تربیلا_ڈیم # #T5Project # #ٹی_فائیو_پروجیکٹ # #TarbelaUpdate # # # # # # # # #

T.H.M X 🔻
T.H.M X 🔻
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 09 November 2026 15:49:38 GMT
3531
134
1
11

Music

Download

Comments

irshad.shinwari48
Irshad Shinwari :
2026-11-09 18:51:41
0
To see more videos from user @t.h.m.x.r, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About