@pakistanpti493: *1 - شہباز شریف صاحب (اپوزیشن میں):* > جب بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جاؤ کہ وزیراعظم چور ہے۔ کہ پٹرول جب مہنگا ہوتا ہے، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ > پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل دس سے بارہ روپے فی لیٹر کا اضافہ، اور بجلی کے بل، بجلی بن کر عوام پر گر رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اس سے بڑھ کر ظلم کی اور کیا ہو سکتی ہے۔ > لاکھوں لوگ آج بے روزگار ہو چکے ہیں۔ آٹا اور چینی اور دال، بیس ہزار روپے مہینہ کمانے والے کنبے کی اپروچ سے باہر جا چکا ہے۔ > بیس ہزار روپے کی تنخواہ ہو اور بجلی اور گیس کا بل دس ہزار روپے آ جائے، وہ کس طرح اپنے بچوں کے لیے ایک وقت کی روٹی پوری کرے گا؟ وہ کس طرح بیمار بیٹی کے لیے دوائی لے کے آئے گا؟ جناب سپیکر! اور وہ کس طرح اپنے بچوں کو جس پر سادے کپڑے مہیا کرے گا؟ > دیکھتی آنکھ سے اور ان کانوں نے اس طرح کا محشر چوہتر سال میں نہیں دیکھا۔ *2 - عمران خان صاحب (وزیراعظم بننے کے بعد):* > میرے پاس اوگرا کی سمری آئی۔ انہوں نے کہا کہ دس روپے زیادہ آپ کو ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل بڑھانا پڑے گا۔ کیونکہ دنیا میں تیل مہنگا ہو چکا ہے۔ > میں آج آپ کے سامنے بڑی خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ بجائے دس روپے بڑھانے کے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دس روپے پٹرول اور ڈیزل کو آج ہم کم کر رہے ہیں۔