@faradullahofficial: 🏆 حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کبڈی کا سنسنی خیز مقابلہ، چارسدہ نے میدان مار لیا پشاور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں چارسدہ اور پشاور کی کبڈی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں چارسدہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور کو 5 پوائنٹس سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت، طاقت اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا، تاہم چارسدہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ 🏆 اس موقع پر فاتح چارسدہ کبڈی ٹیم نے مشیر برائے اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور مولانا طیب قریشی سے وننگ ٹرافی وصول کی چارسدہ کی ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور کبڈی کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 👏 شاباش چارسدہ کبڈی ٹیم! #چارسدہ #پشاور #کبڈی #حیات_آباد #کھیلوں_کی_خبریں