@noor_______555: سنبھال کر رکھ لو نا مجھے… کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت کی دہلیز پر کسی دن میرے خاموش وجود کی خبر تم تک پہنچے، اور تمہیں احساس ہو کہ کوئی شخص تمہاری ایک آواز سننے کو ترستا رہا۔ جو ہر رات تمہارے انتظار میں جاگتا تھا، جو تمہاری بے رخی کو بھی محبت سمجھتا رہا، جو اندر ہی اندر ٹوٹ کر بھی مسکراتا رہا، پھر شاید تمہیں میری قدر آئے، مگر تب میرے لوٹ آنے کا وقت نہ ہو۔