@thevillagelife69: گلاب زادی کھلے سمندر کی اوڑھ کب سے یہ عقبی کھڑکی کھلی ہوئی ہے نگاہ کی حد سے پرے تک یہ جھلملاتا سا نیلگوئی حسیں سمندر بِچھا ہوا ہے کبھی کبھی کوئی کشتی یاں سے گزرتی ہے تو وہ کشتی والے عجب مسرت سے دیکھتے ہیں میں جانتا ہوں وہ سوچتے ہیں سمندروں کے حسین ساحل پہ رہنے والوں کے دل سمندر کے پانیوں سے وسیع ہوں گے انہیں خبر ہی نہیں ہے شاید کہ ساحلوں پہ قیام کرتے دلوں کے اندر بہت اداسی بھری ہوئی ہے میں کھڑکی کھولے کھلے سمندر میں ڈوبتی ہوئی اداس شاموں کو دیکھتا ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے یکدم یہ سب اندھیرے مِرے بدن میں اتر رہے ہوں میں بھیگی آنکھوں سے اک اچٹتی نگاہ ڈالے اداس منظر کو دیکھتا ہوں نڈھال ہوتے ہوئے بدن کو کسی طرح سے گھسیٹ کر اپنے بیڈ پہ لاتے میں سوچتا ہوں مِری طرح سے گلاب زادی بھی اب سمندر کے ساحلوں پر بھٹکتی ہو گی اور اپنی حالت پہ ہنستی ہو گی#foryoupage #viral???tiktok #fypシ゚viral🖤video🤗foryou😍🔥100k👏 #creatorsearchinsights #faryou_tiktok_viral_video_faryour_somalitiktok