@luckysportsmayar: آج کل تجاوزات کے حوالے سے جو حالات چل رہے ہیں، وہ ہر چھوٹے بڑے دکاندار اور کاروباری شخص کے لیے بہت مشکل ہیں۔ کئی دنوں سے دکانوں پر کاروبار متاثر ہے، کسی کی دکان گرائی جا رہی ہے اور کوئی اپنی دکان خود خالی کرنے پر مجبور ہے۔ بہت سے لوگ پردیس میں دن رات محنت مزدوری کرکے پیسے کماتے ہیں، پھر اپنے ملک واپس آکر ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کرتے ہیں تاکہ اپنے بچوں اور گھر والوں کے لیے حلال روزی کما سکیں۔ لیکن جب ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں تو ان غریب اور محنت کش لوگوں کے لیے بہت مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام محنت کشوں، دکانداروں اور کاروباری لوگوں پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے، سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور کسی کو بے روزگار اور محتاج نہ کرے۔ یا اللہ! د پښتنو په حال رحم وکړې، د هر غریب او مزدور لاس ونیسې او زموږ د وطن په کاروبارونو کې برکت واچوې۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲