@safdar.safi: مجھے عمران خان نے بتایا کہ تین مختلف اوقات میں میرا بلڈ پریشر 160، 170، 190 اور 192 رہا۔ گزشتہ روز بھی 192 بلڈ پریشر تھا۔ اگر میرا بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو مجھے دل اور دماغ کی سنگین بیماریوں کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ یہ کوئی سیاسی بیان نہیں، یہ عمران خان کی اپنی زبان سے اپنی صحت کا حال ہے۔ تین بار انہوں نے اپنی ملاقات میں یہ بات دہرائی، تین بار انہوں نے واضح کیا کہ میرا بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں ہے۔ ڈاکٹرز بھی اس ان کنٹرول بلڈ پریشر سے concerned ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ کنٹرول نہ ہوا تو ہارٹ اور برین سے connected serious elements ممکنہ ہیں۔ 192 بلڈ پریشر پر انسان کو ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے، برین ہیمرج بھی ہو سکتا ہے۔ یہ مذاق نہیں ہے، یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ اور پھر بھی عمران خان کو ان کے ذاتی معالج سے نہیں ملنے دیا جا رہا، انہیں مکمل طبی سہولت نہیں دی جا رہی۔ کیا کسی سانحے کا انتظار کیا جا رہا ہے؟ عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، انہیں فوری طبی سہولت دو۔ سلمان صفدر کی منہ زبانی ملاقات کا احوال #StopRiskingKhansLife