@muhammadsadiqadozai: *نوشہرہ: مظلوم عوامی تحریک کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا نوشہرہ میں دوسرا دن، امہ ویلفئیر چلڈرن اکیڈمی کا تفصیلی دورہ* *نوشہرہ ()* مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا نوشہرہ میں دوسرا دن بھی مصروفیات سے بھرپور رہا۔ سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ چیئرمین نے نوشہرہ میں فلاحی ادارے امہ ویلفئیر چلڈرن اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش ،عابد پٹھان، ضلعی صدر قاری عبدالرحمان، ایوب خان ،حاجی بسم اللہ اور دیگر پارٹئ قیادت بھی موجود تھے، جبکہ ضلعی اور تحصیل کابینہ کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔امہ چلڈرن اکیڈمی کے روح رواں مولانا ادریس اور امہ ویلفئیر اکیڈمی کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید عمران نے چیئرمین کا پرتپاک استقبال کیا۔امہ چلڈرن اکیڈمی میں چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کو امہ ویلفئیر ٹرسٹ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ انہیں امہ ویلفئیر چلڈرن اکیڈمی کے متعلق تمام تر انتظامات اور یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بیواؤں کو دی جانے والی وظائف، جہیز فنڈز اور دیگر فلاحی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔امہ چلڈرن اکیڈمی میں اپنے خطاب میں چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت سے اللہ خوش ہوتا ہے۔ یہ بچے ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں، ان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ جو یتیم کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے، اللہ اس کے درجات بلند کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پارٹی ہی اصل میں ایسے غریب، نادار اور یتیم بچوں کے لیے ہے۔ ہماری سیاست اقتدار اور کرسی کی نہیں، خدمت کی سیاست ہے۔ ہم اس پلیٹ فارم سے ان بچوں کی کفالت کریں گے، ان کو تعلیم دیں گے اور ان کی دیگر ضروریات پوری کریں گے، تاکہ یہ بچے بھی عزت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ میں مظلوم عوامی تحریک کے ساتھ ساتھ صادق خان ویلفئیر ٹرسٹ بھی چلا رہا ہوں اور پورے ملک میں صادق خان ٹرسٹ کے برانچز قائم ہیں۔ ہم پہلے سے ہی غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم جلد ہی امہ ویلفئیر چلڈرن اکیڈمی کے ساتھ ضم کر کے اس ادارے کو اور بھی مضبوط ادارہ بنائیں گے، تاکہ آئندہ بھی ہم اس فلاحی ادارے کی توسط سے اس ملک کے غریب، نادار اور یتیموں کی مدد کر سکیں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ میں نوشہرہ میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ ہم کسی جماعت پر تنقید نہیں کریں گے، ہم صرف اپنے منشور پر کام کریں گے۔ ہمارا منشور یہی ہے کہ مظلوم کو حق ملے، یتیم کو سہارا ملے، بیوہ کو عزت ملے اور نوجوان کو روزگار ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ تعلیم ہے، نہ صحت ہے اور نہ ہی غریب کو روٹی، کپڑا اور مکان میسر ہے۔ ہم اس نظام کو بدلنے کے لیے نکلے ہیں اور اس ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امہ ویلفئیر چلڈرن اکیڈمی جیسے ادارے ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔ یہاں یتیم بچوں کو صرف روٹی نہیں دی جا رہی، بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور عزت بھی دی جا رہی ہے، یہی اصل خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے۔ جب تک یتیم اور غریب بچے کو تعلیم نہیں ملے گی، یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مظلوم عوامی تحریک کا مشن ہے کہ ہر بچے کو تعلیم، ہر بیوہ کو سہارا اور ہر نوجوان کو روزگار ملے۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ تبدیلی کا آغاز نوشہرہ کی سرزمین سے کر دیا ہے۔ نوشہرہ میں پہلی سیاسی پاور شو کر کے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام مظلوم عوامی تحریک کے ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ اسی نوشہرہ سے سیاست میں بھی تبدیلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پرانے حکمرانوں نے عوام کو صرف وعدوں سے بہلایا ہے، لیکن ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم امہ ویلفئیر جیسے اداروں کو مضبوط کر کے فلاحی کاموں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حاجی صادق خان اچکزئی ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں۔ انہوں نے اپنی ذات سے بڑھ کر عوام کے لیے سوچا ہے۔ ہم سب کو ان کے ساتھ مل کر اس مشن کو کامیاب بنانا ہے۔آخر میں چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے امہ ویلفئیر چلڈرن اکیڈمی کی انتظامیہ، مولانا ادریس اور صاحبزادہ سید عمران کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مظلوم عوامی تحریک اور صادق خان ویلفئیر ٹرسٹ مل کر اس ادارے کو ملک کا بہترین فلاحی ادارہ بنائیں گے۔#sk #nowshera #nowsheracantt #ummah #welfare

Sadiq Khan Achakzai (Official)
Sadiq Khan Achakzai (Official)
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 10 November 2026 11:01:39 GMT
127101
13420
469
223

Music

Download

Comments

asimrasheed804
Asimrasheed :
meri favort personal after imran khan
2026-11-11 03:41:34
0
tanveer.ahmed.baig8
Tanveer Ahmed Baig :
shabash shahzada Sadiq bhai of Quetta adozai blochistan zendabad 🌅🌴💐 beuteful video iliked so much mashallah Allah NY app sy nik Kaam Lena hai 🙏 Allah neghebaan Ameen ✌️❣️Baig dear 🇵🇰🤗💐🥀💐
2026-11-11 03:59:36
0
muhammadnaveed7699
Muhammad Naveed :
mara Allah jis sa Kam lila mashallah [Heartwarming]
2026-11-10 19:10:41
0
maliksk411
Sajjad khan malak S K M 😎🇵🇰 :
zam darsara shamolyat Kom
2026-11-10 11:03:11
2
achakzai.karwan.804
Dadullah"Hameedzai.from!Quetta :
عزت اور زیلت اللّٰہ کہ ہاتھ میں ہے اللّٰہ دئ آباد لہرہ مشرہ💖
2026-11-11 06:55:09
0
saqibpacifist1
Saqib Pacifist :
Power of 💰🤑
2026-11-10 12:56:25
5
mannagullwazir
🫶 ilman khan 804 P T i 🫶 :
2026-11-10 11:20:45
6
wajid.dubai.walla3
🔥✌️🇦🇪🇪🇺BOSS🇲🇨🇧🇪✌️🔥 :
Mashallah haji shab 🥰👑😘
2026-11-11 04:50:55
0
sherzaman.khan327
Sherzaman Khan :
mashaallah 💛🧡🧡🧡
2026-11-10 14:57:50
0
p...khan
BADSHA KHAN :
ماشاء Allah 👍
2026-11-11 06:18:02
0
muhammadamankhanjadoon
MuhammadAmanKhanJadoon :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-11-10 12:16:17
2
uchihaplayz88
ITX~KHAN :
sk AP ne dat kr larna hai hum AP ke sath te hai aur hamesha rhenge Imran Khan zidabad Pakistann paynda abad
2026-11-10 20:16:40
0
malikgee4527
malik :
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️SK
2026-11-10 11:10:11
1
khanoojaan0
[♧عادیل♤] :
2026-11-10 11:04:20
1
n.ksalar1
N.K سلار :
2026-11-10 11:49:06
1
bhatti__sahb
Bhatti__Sahb :
2026-11-10 11:40:44
1
ihsanullahihsan461
ihsan ullah utmankhil :
2026-11-10 12:04:48
1
shahidkhan05053
shahid khan :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-11-11 02:16:52
0
hosiery20
HOSIERY SHOP :
Had deee ❤️❤️❤️
2026-11-10 17:31:39
0
shaukatali02222
❤️‍🔥شوکت بلوچ :
Mashallah
2026-11-10 18:19:12
0
hazrat.ullah12
Hazrat.ullah🇫🇷 ♥ :
S K ♥️
2026-11-10 17:31:44
0
ramzan.khan9863
Ramzan Khan :
❤️🥰
2026-11-10 18:07:47
0
user6195143943720
😘علاؤالدین گلستانی 😘 :
2026-11-10 18:53:54
0
adozaikpf
HanZaLa Adozai 🫶🏻♥️ :
MashaAllah 🥰🫶🏻
2026-11-10 20:37:24
0
pashtoonyar652
Saeed :
great rora
2026-11-10 12:57:32
0
To see more videos from user @muhammadsadiqadozai, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About