@nawaiwafaq24.7: تھانہ مومن آباد اور اقبال مارکیٹ صابری چوک میں گٹکا ماوا ڈیلر احتشام کا گٹکا ماوا کیبنز پر کھلے عام پابندی کے باوجود فروخت ہونے لگا ٹاسک فورس اور اسپیشل برانچ کے عملے نے ہفتہ وار بھتے کے باعث خاموشی اختیار کر رکھی ہے کراچی تھانہ مومن آباد اور اقبال مارکیٹ، صابری چوک کے علاقوں میں گٹکا ماوا کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پابندی کے باوجود گٹکا ماوا ڈیلر احتشام کے مبینہ کیبنز پر سرعام گٹکا ماوا فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے حکومتی پابندی پر عمل درآمد متاثر ہو رہا ہے۔ علاقے میں قائم کیبنز پر گٹکا ماوا کی فروخت کے حوالے سے ٹاسک فورس اور اسپیشل برانچ کے متعلقہ عملے کی مبینہ ہفتہ وار بھتہ وصولی کے باعث کارروائی نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہر میں ممنوعہ گٹکا ماوا کی خرید و فروخت روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کی مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی سے مطالبہ ہے کہ تھانہ مومن آباد اور اقبال مارکیٹ صابری چوک میں قائم گٹکا ماوا کیبنز کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ کاروبار کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں