اور اگر کوئی پھول وقت سے پہلے مرجھا بھی جائے تو اس کی قدر ختم نہیں ہوتی… کچھ پھول باغوں میں نہیں کسی حساس دل کی کتاب میں محفوظ ہو جاتے ہیں وہاں وہ مرجھاتے نہیں بس ایک خوبصورت یاد بن کر ہمیشہ مہکتے رہتے ہیں شاید ہر پھول کو موسم نہیں بس ایک ایسا دل چاہیے جو اسے سمجھ سکے۔کچھ پھول مہکنے سے پہلے مرجھا تو جاتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان میں خوشبو نہیں تھی…یاد رکھو مرجھا جانا تمہاری خوبصورتی کی کمی نہیں بس موسم کا قصور تھاکچھ مرجھائے ہوئے پھول بھی بےحد قیمتی ہوتے ہیں… انہیں توڑ کر پھینکا نہیں جاتاسمجھنے والے اسے اپنی کتاب کے کسی خوبصورت صفحے میں سنبھال لیتے ہیں شاید اس لیے کہ کچھ پھول باغ میں نہیں دل میں کھلنے کے لیے ہوتے ہیں۔ 🤍