@umair.naz.804: بھائیوں کی جان ہوتی ہیں بہنیں، اور بہنوں کا مان ہوتے ہیں بھائی۔" یہ جملہ محض الفاظ نہیں بلکہ اس لازوال اور پاکیزہ رشتے کی عکاسی کرتا ہے جو اللّٰہ تعالیٰ نے محبت، تحفظ اور مان کے دھاگوں سے بُنا ہے۔ بہن بھائی کا رشتہ دنیا کے سب سے خوبصورت اور انمول رشتوں میں سے ایک ہے والد کے بعد بھائی ہی وہ شجر ہوتا ہے جس کے سائے میں بہنیں خود کو سب سے زیادہ محفوظ اور معزز محسوس کرتی ہیں۔ بھائی چھوٹا ہو یا بڑا، وہ اپنی بہن کے لیے ایک ڈھال کی مانند ہوتا ہے۔ بہن کو دنیا میں سب سے بڑا ناز اور فخر اپنے بھائی پر ہی ہوتا ہے۔ بچپن کی وہ نوک جھونک، کھٹ مٹھی لڑائیاں اور پھر اگلے ہی لمحے ایک ہو جانا، یہی وہ یادیں ہیں جو اس رشتے کو ہمیشہ زندہ دل رکھتی ہیں۔ یہ رشتہ وقت، دوری یا مصروفیت کا محتاج نہیں ہوتا؛ بہن کے دل میں بھائی کے لیے اور بھائی کے دل میں بہن کے لیے محبت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ اللّٰہ پاک دنیا کے تمام بہن بھائیوں کے اس خوبصورت رشتے کو سلامت رکھے، ان کے درمیان محبت اور اتفاق قائم رکھے، اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!❤️ #foryou #releaseimrankhan #releasepoliticalprisoners #imrankhanzindabad #pti_zindabad