@fojimobileshop5: اڈا 5 چک: بسم اللہ کارپوریشن شاپ کے قریب سے مونجی کی 10 بوریاں غائب، دکاندار کی مبینہ غفلت کا معاملہ سامنے آگیا اڈا 5 چک (نمائندہ خصوصی): بسم اللہ کارپوریشن شاپ کے مالک فرحان علی 8 چک والے کی دکان کے قریب فٹ پاتھ پر رکھی گئی مونجی کی تقریباً 10 بوریاں غائب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بسم اللہ کارپوریشن شاپ کے مالک نے مبینہ طور پر اپنی دکان سے 50 فٹ کے فاصلے پر سڑک کے کنارے ٹف ٹائل والے فٹ پاتھ پر مونجی کی تقریباً 27 بوریاں رکھی ہوئی تھیں، جن میں سے رات کے وقت 10 بوریاں غائب ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق سامان رکھنے سے قبل نہ تو مرکزی انجمن تاجران اڈا 5 چک کو اطلاع دی گئی اور نہ ہی تعینات چوکیداروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ دکان کے باہر بڑی تعداد میں مونجی کی بوریاں موجود ہیں، تاکہ رات کے وقت ان کی حفاظت کا خصوصی خیال رکھا جا سکے۔ واقعے کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ جب انجمن تاجران کی جانب سے مارکیٹ کی حفاظت کے لیے چوکیدار تعینات کیے گئے ہیں تو سامان کی موجودگی سے انہیں بروقت آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ جیسے ہی یہ معاملہ مرکزی انجمن تاجران اڈا 5 چک کے علم میں آیا تو انجمن کے عہدیداران اور دیگر ممبران موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا قیمتی سامان دکانوں کے باہر رکھنے کی صورت میں متعلقہ چوکیداروں اور انجمن کو بروقت اطلاع دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اہم سوال: کیا سامان کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا بھی اس واقعے کی ایک وجہ ہو سکتا ہے؟ واقعے کی مکمل تحقیقات اور غائب ہونے والی مونجی کی بوریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔