تُو بخت کے ہاتھوں سے اٹھایا ہوا مصرع
میں کرب کی وحشت میں گرایا ہوا مصرع
تُو میر تقی میر کی معروف غزل سی
متروک غزل کا میں بھلایا ہوا مصرع
تُو داد کے نقشے میں ابھرتا ہوا مطلع
میں بزمِ خموشاں میں گنوایا ہوا مصرع
تُو لوحِ محبت پہ رقم ہوتی غزل ہے
میں قبر کے کتبے پہ سجایا ہوا مصرع
2026-11-10 19:25:39
0
To see more videos from user @alina_k212, please go to the Tikwm
homepage.