@arzusukoon3: وقت کے ساتھ یہ سمجھ آتا ہے کہ ہر بات کا جواب دینا، ہر شخص کو منانا اور ہر تعلق کو بچانا ہماری ذمہ داری نہیں کچھ فیصلے اپنی ذہنی سکون کے لیے بھی کرنے پڑتے ہیں پہلے میں ہر رشتے کو بچانے کے لیے خود کو مٹا دیتا تھا، ہر غلطی اپنی مان لیتا تھا، ہر بات پر معافی مانگ لیتا تھا کہ کہیں کوئی ناراض نہ ہو جائے لیکن پھر سمجھ آیا کہ جو رشتہ آپ کی خاموشی، آپ کی قربانی اور آپ کے آنسوؤں کی قدر نہ کرے، وہ رشتہ بچانے کے قابل نہیں ہوتا اب میں نے وضاحتیں دینا چھوڑ دی ہیں، منانا چھوڑ دیا ہے، اور وہ تعلق بھی چھوڑ دیا ہے جس میں مجھے ہر روز خود سے لڑنا پڑتا تھا یقین کریں، کچھ لوگوں سے دور جا کر انسان پہلی بار خود کے قریب آتا ہے