@tofail_ahmad4: KIU کے گراؤنڈ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں! یہ انتہائی شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت حرکت ہے! یونیورسٹی کا گراؤنڈ کھیل اور امن کی جگہ ہے، گولیوں کی جگہ نہیں! جن لوگوں نے تعلیمی ادارے میں اسلحہ لہرایا، انہوں نے تعلیم کی توہین کی ہے، انہوں نے گلگت بلتستان کے مستقبل پر حملہ کیا ہے! یہ بزدلانہ حرکت ہے! یہ جہالت ہے! یہ دہشت ہے! طلباء کو ڈرانا، ان کے خوابوں کو گولیوں کی آواز سے دبانا، یہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں! ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ KIU گراؤنڈ میں فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، اور یونیورسٹی میں اسلحہ لانے والوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے! خاموش رہنا اب جرم ہے! اگر آج خاموش رہے تو کل کوئی ماں اپنے بیٹے کی لاش اٹھائے گی! تعلیم بچاؤ! KIU بچاؤ! گلگت بلتستان بچاؤ! #KIU #Shame #GilgitBaltistan #gilgitbaltistan