@7imrankhanumerzai: دوستو! آج ہم تھل عمرزئی سے منگل میلہ جا رہے تھے کہ راستے میں ایک زرنج کھڑی دیکھی۔ ہم نے رک کر پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ تو بھائی نے بتایا کہ گاڑی اسٹارٹ نہیں ہو رہی۔ ہم نے پہلے دھکا لگا کر گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، الحمدللہ گاڑی اسٹارٹ ہوگئی، لیکن تقریباً ایک کلومیٹر آگے جا کر دوبارہ بند ہوگئی۔ اس کے بعد ہم نے کہا کہ چلو ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں، آپ کی گاڑی کو اپنی گاڑی کے ساتھ رسی باندھ کر کھینچتے ہیں اور آپ کو منگل میلہ تک مستری کے پاس پہنچا دیتے ہیں۔ الحمدللہ ہم نے ایسا ہی کیا اور گاڑی کو منگل میلہ میں مستری کے پاس پہنچا دیا۔ دوستو! اس ویڈیو کے ذریعے میرا آپ سب سے یہی پیغام ہے کہ ایک دوسرے کے کام آئیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ہمیں ایسی زندگی گزارنی چاہیے کہ ہمارے ہاتھوں سے دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ اگر ہم سب ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں تو ان شاء اللہ کوئی بھی مشکل وقت میں خود کو اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔ یاد رکھیں، انسانیت کی اصل خوبصورتی ایک دوسرے کی مدد کرنے میں ہے۔ ❤️ #viralreelsシ #میرا_پیارا_علاقہ #unfrezzmyaccount #imranwazirumerzai #facebook