@zoya__naz: کبھی کبھی ایک بیٹی کے دل میں بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں، وہ بھی چاہتی ہے کہ اپنے لیے بولے، اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے، اپنی تکلیف بیان کرے اور ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو۔ مگر ہمارے معاشرے میں جب ایک بیٹی اپنے حق کی بات کرتی ہے تو اس کی بات سننے کے بجائے اسے بدزبان، بدکردار اور نافرمان جیسے القابات دے دیے جاتے ہیں۔ آخر کیوں ایک بیٹی کو اپنے حق کے لیے بولنے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑتا ہے؟ کیوں اس کی خاموشی کو تربیت اور اس کی آواز کو بدتمیزی سمجھا جاتا ہے؟ بیٹی بھی انسان ہے، اس کے بھی جذبات ہیں، اس کی بھی عزتِ نفس ہے اور اس کے بھی حقوق ہیں۔ اپنے حق کی بات کرنا بدکرداری نہیں، بلکہ اپنے وجود کی عزت کرنا ہے۔ بیٹی کو خاموش رہنا نہیں، اپنے حق کے لیے عزت کے ساتھ بولنا سکھائیں۔ کیونکہ خاموشی ہمیشہ رضامندی نہیں ہوتی۔ 🥀 #💔 #foryou #foryoupage