@luvv_haider: رہ کر اُس کی زندگی سے چلے جانا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ تم تو راستے بدل کر آگے بڑھ گئے، مگر ہمیں آج بھی اُن یادوں کے ساتھ جینا پڑتا ہے جنہیں کبھی تم نے اپنے ہونے کا احساس دلا کر چھوڑا تھا۔ کچھ لوگ زندگی سے تو چلے جاتے ہیں، مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ اُن کی باتیں، اُن کا انداز، اُن کی یادیں ہر لمحہ ساتھ رہتی ہیں کاش تمہیں بچھڑنے کا سلیقہ آتا، کاش جاتے ہوئے اُن خوابوں کو بھی ساتھ لے جاتے جو تم نے ہماری آنکھوں میں سجائے تھے۔ اب نہ تم واپس آ سکتے ہو اور نہ ہم پہلے جیسے ہو سکتے ہیں۔ بس ایک ادھوری سی کہانی ہے، کچھ خاموش یادیں ہیں اور ایک دل ہے جو آج بھی تمہیں بھلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ تم چلے تو گئے، مگر اپنا وجود میرے دل میں چھوڑ گئے، شاید اسی لیے آج بھی تمہاری کمی محسوس ہوتی ہے۔ 🥀 ##foryou #foryoupagе #fyb #fybシ