@zainzainu74: #CapCut#foryourpage عورت کے لیے افضل چیز یہ ہے کہ اسے کوئی غیر مرد نہ دیکھے۔ اب یہاں بدقسمتی سے حال یہ ہے کہ تیار ہو ہو کر، ایسی چیزیں پہن کر، ایسا میک اپ کر کے باہر نکلنا ہے تاکہ لوگ دیکھیں۔ کتنا فرق ہے، یعنی ان کو یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ ہم کیا کرنے جا رہی ہیں۔ والد کتنا سمجھا لے گا، بھائی کتنا سمجھا لے گا۔ آپ خود سے یہ فیصلہ کریں نا۔ ہمیں پڑھنا چاہیے اور گھر میں بی بی فاطمہ کی سیرت کو بیان کرنا چاہیے۔ میں نے خود ایکسپیرئینس کیا ہے۔ مرد کتنی کوشش کر لے گھر کا ماحول بدلنے کی۔ اگر گھر کی ایک عورت بدل جائے نا اور وہ نیک بن جائے، آپ دیکھیں گھر کا ماحول کیسے بدلتا ہے۔ جو امپیکٹ لیڈیز ڈالتی ہیں نا گھر کے ماحول کو بدلنے میں، اگر آپ کے گھر میں کوئی ایک اسلامی بہن باپردہ ہو جائے، با عمل ہو جائے، تہجد گزار ہو جائے، ایسا ہی ہے، اس کا جو امپیکٹ آتا ہے نا بچوں پر اور گھر پر، اللہ اکبر، وہ امیزنگ ہے۔ واقعی ہمیں اپنے گھر میں خاتونِ جنت رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت کو بیان کرنا چاہیے۔ اور اللہ ہماری ماؤں بہنوں کو اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ کیا بات ہے۔