میری شادی کو بھی دس سال ہو چکے ہیں۔ الحمدللہ، میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ اولاد ہونا یا نہ ہونا ہماری قسمت سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی حکمت اور مرضی کا معاملہ ہے۔ اگر اولاد نہ ہونے کی وجہ کوئی بیماری ہے تو وہ بیماری بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے، اور اگر کوئی طبی وجہ نہیں تو اس میں بھی یقیناً اللہ کی کوئی حکمت ہوگی۔
الحمدللہ، ہم اپنی زندگی بہت خوشی اور محبت کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ میرے نزدیک صرف اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کسی کی بیٹی کو طلاق دے دینا بہت بڑا ظلم ہے۔ آخر اولاد ہونا یا نہ ہونا کسی انسان کے اختیار میں تو نہیں۔
ذرا سوچیں، مرد اپنی بے وفائی یا دوسری غلطیوں کے باوجود بیوی سے برداشت اور وفاداری کی توقع رکھتے ہیں، جبکہ عورتیں شوہر کی بے وفائی سمیت بہت کچھ خاموشی سے برداشت کر لیتی ہیں۔ لیکن جب بات اولاد کی ہو تو سارا الزام عورت کے سر ڈال کر اسے طلاق دے دینا کہاں کا انصاف ہے؟
شادی صرف اولاد پیدا کرنے کا نام نہیں، بلکہ محبت، وفاداری، عزت، اعتماد اور ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا نام ہے۔ اولاد اللہ کی نعمت ہے، مگر اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کسی کی زندگی برباد کر دینا ہرگز درست نہیں۔ کسی کی بیٹی کی عزت، جذبات اور زندگی بھی اتنی ہی قیمتی ہیں جتنی کسی مرد کی انا۔
اللہ تعالیٰ ہر عورت کو عزت، محبت اور اپنا حق دینے والا شریکِ حیات عطا فرمائے۔ آمین۔
2026-11-11 05:54:49
65
لکھا بھٹی پنجاب آلا :
مرد شوق سے طلاق نہیں دیتا
2026-11-11 07:00:57
27
mobeen......lahoor..... :
taliq ni honi chey
2026-11-11 14:35:38
1
junejo :
AP Pakistan Mai Hoti TU Mai shadi kar leta
2026-11-11 05:45:19
5
sweetie _77 :
uff Allah g kbi kci ki bati ko ye din na dkna pry video dkh k Rona agya
2026-11-11 05:53:39
83
Maلik🔥Veer😎💥 :
hayyy ya by dard dunya 🥺❤️🩹🫀😔
2026-11-11 16:17:29
1
Azhar Maqbool Bhatti :
خدا ہر اُس شخص کا حساب لے جو اپنی خوشیوں اور کسی دوسری لڑکی کی خاطر اپنی بیوی کی زندگی برباد کر دیتا ہے۔ یاد رکھو! اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے کسی کی بیٹی کے جذبات اور زندگی سے کھیلنے کا حق کسی کو نہیں۔