@rainaeem7612: کل آپ سب نے میری ویڈیو پر زبردست محبت دی (جس پر 24 گھنٹے میں +fb 1K پر ویوز آئے)، اور اس میں میں نے یہی بات کی تھی کہ اب کسان کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر خود میدان میں اترنا ہوگا اور بہترین پودے سے بیج کا انتخاب (Single Plant Selection) کرنا ہوگا۔ آج آپ کے سامنے اسی سوچ کا عملی نتیجہ موجود ہے! یہ ہمارے کھیت میں بیڈ (Raised Beds) پر چوپہ طریقہ سے کاشت کی گئی رائی کی فصل ہے، جس کے پودے ماشاءاللہ انتہائی صحت مند اور شاندار بڑھوتری دکھا رہے ہیں۔ جب آپ بیج کا انتخاب خود اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں اور فصل کی دیکھ بھال محنت سے کرتے ہیں، تو نتائج خود بولتے ہیں۔ کاشتکار بھائیو! آئیے روایتی سوچ بدلیں، جدید اور سائنسی طریقوں کو اپنائیں تاکہ پیداوار بھی بڑھے اور محنت کا پورا صلہ ملے۔ آپ کے علاقے میں اس وقت رائی یا سرسوں کی فصل کیسی جا رہی ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں! 🌱👇 #NaeemSpeaks#RaayaFarming #SmartAgriculture #ProgressiveFarmer #PakistaniAgriculture