@ncs.multan: *نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار* ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان، وقار اعظم نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ منشیات سے آگاہی سیمینار میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر وقار اعظم نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے اغراض و مقاصد، محکمانہ ذمہ داریوں اور منشیات کے خلاف جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بالخصوص ڈاکٹرز کو منشیات کے تباہ کن اثرات، انسانی صحت پر ان کے مضر اثرات اور معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام میں طبی شعبے کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔ سیمینار میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی اسٹاف اور زیرِ تعلیم میڈیکل طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے منشیات کے خلاف آگاہی پھیلانے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔ منشیات کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے! ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ منشیات سے پاک پنجاب، صحت مند اور محفوظ پنجاب 🇵🇰 #Ncsmultan #nishtarmedicaluniversity #AwarenessSession #HealthyPunjab #HelpLine1012