@.harfeehsaas: اس دنیا میں ہم ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتے، کچھ لوگ ہم سے صرف اس لیے ناراض رہتے ہیں کہ ہم ان کی توقعات جیسے نہیں ہوتے۔ ہم لاکھ کوشش کر لیں، اپنا لہجہ، عادتیں اور رویے بدل لیں، پھر بھی کسی نہ کسی کی شکایت رہتی ہے۔ کبھی کبھی ہماری غلطی صرف اتنی ہوتی ہے کہ ہم وہ نہیں ہوتے جو کوئی ہم سے چاہتا ہے۔ ہر بار قصور ہمارا نہیں ہوتا، کچھ لوگوں کی امیدیں بھی بے حد ہوتی ہیں۔ اور انسان آخر کب تک خود کو بدلتا رہے؟ کبھی تو اسے بھی اپنے اصل وجود کے ساتھ جینے دیا جائے۔