@tobateksinghupdatenews: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ نواں لاہور پولیس کی کامیاب کارروائی، 15 سالہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حق نواز نے اڈا نواں لاہور سے مبینہ طور پر کم عمر عروج کو اغواء کرکے زبردستی نکاح کیا، جس پر پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کے نوٹس پر پولیس ٹیم نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ #tobateksinghupdatenews #MImranYousaf #PunjabNews #tobateksingh