@murtaza_769: دنیا کی حسین ترین تخلیقات میں ایک تخلیق پسندیدہ عورت بھی ہے وہ عورت جس کی موجودگی دل کو سکون بخشتی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک اور جس سے بات کرکے روح کو ایک انوکھا اطمینان محسوس ہوتا ہے وہ جو اپنی مسکراہٹ سے اداس لمحوں میں رنگ بھر دے جس کے لہجے میں نرمی لفظوں میں محبت اور نگاہوں میں ایک خاص سی کشش ہو وہ عورت جو خود ہزار الجھنوں میں گھری ہو مگر دوسروں کے لیے مسکراہٹ کا سبب بنے جو اپنے حصے کی تکلیف چھپا کر اپنوں کے چہروں پر خوشی دیکھنا چاہے جس کی محبت میں اپنائیت ہو جس کے خلوص میں کوئی غرض نہ ہو جو ٹوٹے ہوئے حوصلوں کو سہارا دے اور بکھرے ہوئے احساسات کو پھر سے جینے کا حوصلہ عطا کرے کیونکہ بعض عورتیں صرف زندگی کا حصہ نہیں ہوتیں وہ زندگی کو خوبصورت محسوس کرنے کی ایک وجہ بن جاتی ہیں🌸❤️ #foryou #foryoupage #viral #unfreezemyacount #1millionaudition