@zoya__naz: کچھ لوگ انسان کو اس حد تک برداشت کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ وہ اپنی تکلیف بیان کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے، مگر جب صبر کی آخری حد ٹوٹتی ہے اور وہ اپنے اندر جمع ہونے والی اذیت کو لفظوں میں بیان کرتا ہے تو اسے بدتمیز، ضدی اور بد اخلاق قرار دے دیا جاتا ہے۔ کسی کو مسلسل تکلیف دینا، اس کے جذبات کو نظر انداز کرنا اور پھر اس کے ردِعمل کو غلط کہنا بھی ایک طرح کا ظلم ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر خاموش انسان کمزور نہیں ہوتا، کچھ لوگ صرف رشتوں کی خاطر خود کو سمجھاتے رہتے ہیں، لیکن جب ان کا صبر جواب دے جائے تو دنیا کو ان کی چیخ تو سنائی دیتی ہے، وہ تمام خاموش فریادیں نہیں جو اس چیخ سے پہلے کی گئی تھیں۔ #💔 #foryou #foryoupage