@swatvibez: کوہاٹ: کوہاٹ اور کرک کے درمیانی علاقے دربوکچ، جلندھر بانڈہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس کی ٹیم علاقے میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ اس دوران مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اچانک شدید فائرنگ کر دی۔ حملے میں ڈی ایس پی حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 10 اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی پانچ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی، جس سے گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی حیدر زمان کا تعلق لوئر دیر کے علاقے تالاش سے تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ #swatvibes #tiktoknews #fyp #pakistan