@king.shayari.official.2: یا اللہ! جس شخص سے تُو نے میرے دل کو اتنی محبت عطا کی ہے، اُسے کبھی مجھ سے جدا نہ کرنا۔ اُس کی مسکراہٹ ہمیشہ سلامت رکھنا، اُس کے نصیب میں خوشیاں لکھنا اور اُس کے ہر راستے کو آسان فرما دینا۔ یا رب! اگر میری دعاؤں میں کوئی سب سے خوبصورت خواہش ہے تو وہ اُس کا ہمیشہ میرے ساتھ رہنا ہے۔ ہمارے درمیان کبھی ایسی دوری نہ آنے دینا جو دلوں کو اداس کر دے۔ ہماری محبت کو پاکیزگی عطا فرما، اسے حلال رشتے میں بدل دے اور ہمیں ایک دوسرے کے لیے دنیا و آخرت کا سکون بنا دے۔ یا اللہ! جسے میرے دل کے اتنا قریب کیا ہے، اُسے میرے نصیب میں بھی لکھ دے۔ آمین یا رب العالمین! 🤲❤️#KingShayariOfficial