@zainzainu74: #CapCut #foryoupage❤️❤️ اسلامی بہنیں کھڑے ہو کر نماز شروع تو کر لیتی ہیں مگر پہلی رکعت ہی کھڑے ہو کر پڑھتی ہیں، بقیہ سب بیٹھ کر پڑھتی ہیں۔ یہ پرانی عادت ہے۔ اگر وہ نماز نوافل کی ہے، سنتیں غیر مؤکدہ ہیں یا سنت مؤکدہ ہیں جو فجر کی سنتوں کے علاوہ ہیں، تو پھر اس صورت میں ٹھیک ہے، بغیر کسی عذر کے بھی بیٹھ کر پڑھی تو نماز ہو جائے گی۔ لیکن اگر وہ نماز فرض ہے، یا وتر پڑھ رہے ہیں، یا سنتِ فجر پڑھ رہے ہیں، تو یہ بیٹھ کر بلا عذر نہیں پڑھ سکتے۔ اگر کوئی شخص قیام پر قادر ہے، یعنی کھڑے ہو کر قیام کر سکتا ہے، تو فرض، وتر اور سنتِ فجر میں اس پر قیام لازم ہے۔ حتیٰ کہ فقہاء کرام نے لکھا کہ اگر اتنا کھڑا ہو سکتا ہے کہ اللہ اکبر کہہ لے، تو اس پر یہ بھی لازم ہوگا کہ اتنا کھڑا ہو کر پھر بیٹھ جائے۔ اور اگر کسی کے سہارے سے کھڑا ہو سکتا ہے، دیوار کا سہارا لے کر، عصا کا سہارا لے کر، یا کسی بندے کا سہارا لے کر، تو بھی سہارا لے کر کھڑا ہو۔ اب اگر کنڈیشن نہیں ہے تو قیام فرض ہے۔ جو خواتین اس طرح عادت کے طور پر کرتی ہیں، چار رکعت فرض عشاء ہو یا مغرب یا کوئی بھی فرض، پہلی کھڑی اور باقی بیٹھ کر، تو ظاہر ہے کہ ان کی نماز نہیں ہوگی جب کہ ان کو قدرت حاصل ہے۔ اس نماز کو دوبارہ پڑھنا پڑے گا، یہ آپ کے اوپر قضا ہو چکی ہے۔ اور نہیں پڑھا تو گناہ گار ہوں گے۔ تھکاوٹ کی بنیاد پر صرف بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہ صرف وہ عذر ہے کہ آپ کے اندر طاقت نہ رہی، آپ اتنے بیمار ہیں، تکلیف میں مبتلا ہیں کہ جس کی وجہ سے کھڑے نہیں ہو سکتے، تو پھر آپ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں، ورنہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا چکی اپنے ہاتھوں سے پیسا کرتی تھیں، گھر کی صفائی ستھرائی سب کام کرتی تھیں، آپ کے ہاتھ میں چھالے تک پڑ چکے تھے، لیکن اس کے باوجود ساری ساری رات اللہ پاک کی عبادت کیا کرتی تھیں۔ ہماری بہنوں کے لیے اس میں سبق ہے۔