@muradchaiwala3uk: افسوسناک خبر | صوابی صوابی: پولیس چوکی منصوری کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ۔ صوابی: ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں انچارج پولیس چوکی ولید خان سمیت دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ صوابی: شہید اہلکاروں کی میتوں اور زخمی اہلکار کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ صوابی: پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکار کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔