@noor_______555: عورت کا اپنا گھر ہو یا نہ ہو، اسے اپنے مرد کے دل میں جگہ ضرور ملنی چاہیے۔ اسے بڑی بڑی دولتوں کی خواہش نہیں ہوتی۔ بس اُس کا ہمسفر اُس کے ساتھ مخلص ہونا چاہیے۔ اُس کی توجہ میں کسی اور کا حصہ نہ ہو۔ اُس کی محبت میں کوئی تقسیم نہ ہو۔ وہ اپنی خوشیوں میں بھی اُسے یاد رکھے۔ اُس کے دکھ میں سب سے پہلے اُس کا سہارا بنے۔ اُسے ہر حال میں اپنی عزت اور اہمیت کا احساس دلائے۔ کیونکہ عورت کو صرف چھت نہیں، محبت بھرا ساتھ بھی چاہیے۔ اور اُس کے لیے سب سے بڑی خوشی یہی ہے کہ اُس کا شخص پورے دل سے صرف اُسی کا ہو۔ ❤️🌸